ایرانی وزیر کی وزیراعظم وآرمی چیف سے علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایرانی وزیر کی وزیراعظم وآرمی چیف سے علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو، ملاقاتوں میں باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا.
ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پاک ایران تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران تجارت اور علاقائی رابطے بڑھانے کے لیے دو طرفہ اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پرحمایت کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی وزیر داخلہ کو ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا اعادہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، سیکورٹی ایشوز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایرانی وزیرداخلہ نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹجک، بالخصوص علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر شرپسندوں کو آزادانہ کارروائی سے روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، ایرانی وزیرداخلہ نے پاکستان کی امن و استحکام کی کوششوں کو سراہا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں برادر ہمسایوں کے مابین وسیع ترتعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے.
اسی سے قبل ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی نے پیر کو اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کی، ایرانی وفد اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئے.
مزاکرات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت اور پاک ایران بارڈر پر فینسگ کاکام جلد سے جلدمکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی انسانی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر گفتگو اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور زائیرین کو سہولیات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.