ذوالفقارعلی نے بھونجہ سے جنرل کونسلر کے کاغذات جمع کرا دیئے
بالاکوٹ(زمینی حقاٸق رپورٹ)سماجی کارکن اور صحافی ذوالفقارعلی نے بھونجہ سے جنرل کونسلر کے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں.
ذوالفقار علی نے بالاکوٹ میں ویلج کونسل بھونجہ سے جنرل کونسلر کی نشست کےلٸے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادٸیے ہیں.
اس موقع پر میڈیا نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوٸے ذوالفقارعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھونجہ کا شمار بالاکوٹ اور وادی کاغان کی حسین وادیوں میں ہوتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ بنیادی وساٸل نہ ہونے سے بھونجہ اب بھی دیگر علاقوں سے ترقی میں بہت پیچھے ہے اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو کوشش ہوگی کہ بھونجہ کی پسماندگی ختم کر سکوں.
ذوالفقار علی نے کہا بغیرکسی عہدے اورلالچ کے گزشتہ کٸی برسوں سے عوامی خدمت کی ہے اور کوشش ہوگی کہ خدمت کا یہ سلسلہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے۔
Comments are closed.