دبئی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی قائم، زلفی بخاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ دبئی میں قانونی معاونت کے سلسلے میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 230 افراد واپس پہنچ چکے ہیں، دبئی میں لیگل ایڈ کے لیے کمیٹی قائم ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا گزشتہ حکومتوں میں سمندر پار پاکستانیز کی وزارت نے بالکل کام نہیں کیا، ماضی میں اس وزارت کو او پی ایف اور ای او بی ا?ئی میں کرپشن کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کا ہر ادارہ تباہ حال ہے، وزارت کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں کچھ وقت درکار ہے، ہم ان اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا ’میں اس بات کا شوقین نہیں ہوں کہ او پی ایف کی نئی ہاوٴسنگ اسکیم کا اعلان کروں، میں چاہتا ہوں کہ ماضی میں جن افراد سے پیسے لیے جا چکے ہیں ان کو ڈیلیور کروں۔
Comments are closed.