خواجہ آصف پرویزاشرف کے خلاف گواہی کیلئے رضا مند
اسلام آباد(ویب ڈیسک )نندی پور ریفرنس میں دلچسب موڑ آگیا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف انجینئر نوید قمر اور خواجہ آصف گواہی دینے پر رضامند ہوگئے۔
اس حوالے سے اے آر ائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نندی پور ریفرنس کے حوالے سے نیب نے 35 اہم گواہوں کی فہرست جاری کردی جس میں دو سابق وزرا بھی راجہ پرویز اشرف کے خلاف گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔
انجینئر نوید قمر اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نندی پور کرپشن میں نیب کے گواہ بن گئے جبکہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت قانون کے افسران نے بھی بیان دینے کی حامی بھر لی۔
نیب کے 3 تفتیشی افسران کو ریفرنس میں بطور گواہ شامل کیا گیا، قومی احتساب بیورو نے استغاثہ کے گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرادی۔
احتساب عدالت نے پہلے گواہ وزارتِ توانائی کے سیکشن افسر محمد نعیم کو بیان دینے کے لیے 19 مارچ کو طلب کرلیا۔
دو روز قبل ہی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
احتساب عدالت میں بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی تھی۔
Comments are closed.