وزیراعظم کا شکریہ! جعلی کے بعد اصلی مردم شماری کی منظوری دی

50 / 100

فوٹو: فائل

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ایم کیو ایم کے کنویئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی حلقہ بندیاں تعصب کی بنیاد پر کی ہیں، ان کا کہنا تھا وزیراعظم کا شکریہ! جعلی کے بعد اصلی مردم شماری کی منظوری دی۔

خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے نہ پوچھیں کہ کب تک حکومت کے ساتھ ہیں بلکہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کرے گی کہ ہم کب تک ان کے ساتھ ہیں۔

ایم کیو ایم کے کنونئر نے واضح کیاکہ اپوزیشن جماعتوں سے ہماری ملاقات سیاسی جماعت کی حیثیت سے تھی، سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنے گئے تھے۔

اس موقع پر جب خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا گیا کہ کیاآپ وفاقی حکومت سے اکتا گئے ہیں؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ وہ نہیں اکتا سکتے، اکتانے کی باری ہماری ہے۔

ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں ایم کیو ایم کی طرف سے یہ موقف اپنایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی حلقہ بندیاں تعصب کی بنیاد پر کی ہیں، صوبائی حکومت نے غیر قانونی ٹاؤن بنائے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے ٹاؤنز کی من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں، بلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جاے،خالد مقبول صدیقی نے میڈیا ٹاک میں کہا حالیہ دور میں سندھ میں بدترین جمہوریت کی مثال قائم کیں۔

نھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے اپنے جاگیردارانہ نظام اور مزاج کو بدلنا گوارہ نہیں کیا، اسی مزاج کو تقویت دینے کیلئے غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں،پیپلز پارٹی شہری علاقوں کو تباہ کرنے میں لگی ہے ۔

Comments are closed.