وزیراعظم کا رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

60 / 100

نوشکی ( ویب ڈیسک )بلوچستان کے ایک روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مسائل پر بات کی عوام کو ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ،وزیراعظم کا رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان ، کہا مجھے مہنگائی کا احساس ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی،نوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے جوان اکیلے نہیں پوری قوم ساتھ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاشہادت بہت بڑا رتبہ ہے اور یہ مسلمان کے لیے بڑا اعزاز ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جو مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اسی خطاب کے دوران انہوں نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔

http://

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا دور ہے لیکن یہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، برطانیہ میں بھی 40 سال بعد مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، مجھے پورا احساس ہے کہ ہمارا تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مشکل میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی آمدنی بڑھنے کے ساتھ تنخواہ دار کی آمدنی بھی بڑھائیں گے، پٹرول مہنگاہونے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے
انہوں نے کارپورٹ سیکٹر سے درخواست کی کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔

عمران خان نے کہا چمن سے کراچی تک براستہ کوئٹہ ایک ہائی وے بنارہے ہیں جو سب سے بڑا پروجیکٹ ہے اس سے صوبے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اس منصوبے کے لیے ہم نے پیسے بھی مختص کردیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہم بلوچستان کے لیے وہ کام کرجائیں گے کہ کوئی انہیں حکومت کے خلاف کھڑا نہیں کرسکے گا اور دہشت گردوں اور دشمن کی بات کوئی نہیں سنے گا، چینی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک کے اگلے فیز میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کا ہوگا۔

Comments are closed.