وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم وزراء و آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے
فوٹو: فائل
نوشکی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم وزراء و آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے،آرمی چیف سارا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نوشکی کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچنے پر وہاں اہم پیشہ ورانہ امو ر کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم نوشکی میں فوجی نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔مقامی عمائدین بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جوان ہمارافخرہیں جن کاعزم پہاڑوں سے بلنداوراُن کاجذبہ سمندروں سے زیاد ہ وسیع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یہ بیٹے ہمیشہ اپنی جانیں مادر وطن پر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز کے جوان بھی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان عمائدین سے ملاقات میں حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کیلئے کئے گئے اقدامات اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے یقین دہانی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دورے وزیراعظم اور آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی اور حالیہ صورتحال اور امن و امان برقرار کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ الگ سے نوشکی پہنچے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے ۔
Comments are closed.