نوازشریف کی طبی ضروریات پاکستان میں پوری ہو سکتی ہیں، نعیم الحق
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہیکہ نوازشریف کی جو بھی طبی ضروریات ہیں وہ پاکستان میں پوری ہوسکتی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات عیادت کے لیے نہیں بلکہ سیاسی ملاقات تھی اور سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، یہ لوگ کافی حد تک ایک دوسرے سے تعاون بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بلاول سیاسی طور پر ایک ہی جگہ نظر آئے، نوازشریف کی علالت علیحدہ مسئلہ ہے اور پیپلزپارٹی کی سیاست علیحدہ ہے۔
انھوں نے کہا دونوں جماعتوں نے دس سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، دونوں جماعتوں کیقائدین پر نیب کے کیسز پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے، دونوں جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کے حوالے سے کیسز چل رہے ہیں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جو طبی سہولتیں درکار ہیں وہ سب پاکستان میں موجود ہیں اور یہیں پوری ہوسکتی ہیں، وزیراعظم نے بھی نوازشریف کوتمام طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا نوازشریف کی صحت کو سیاسی طور پر اجاگر کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔
Comments are closed.