مری اور گلیات میں برفباری جاری، حادثے میں3افراد جاں بحق ہوگئے

62 / 100

مری( زمینی حقائق ڈاٹ کام) مری اور گلیات میں برفباری جاری، حادثے میں3افراد جاں بحق ہوگئے،برفباری کے باعث لوگوں نے ایک بار پھر مری کارخ کرلیاہے۔

مری اور گلیات میں شدید برفباری ہو رہی ہے اور اتوار کو سیاحوں نے مری کا رخ کیا تاہم اس بار انتظامیہ الرٹ نظر آرہی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے قبل سیاحوں کی آمدو رفت مانیٹر کی جارہی ہے۔

http://

اس دوران ہی مری جانے والے افراد کی کار بہارہ کہو میں پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ تین زخمی ہوئے جنھیں پمز اسپتال پہنچایا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث حد نگاہ بھی کم تھی اور بارش کے باعث گاڑی کے شیشوں پر بھاپ جمنے کی وجہ سے ڈرائیور پٹرول پمپ کے قریب بورڈ نہ دیکھ سکے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نیو مری کے علاقے گہل سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار میں سوار 6 افراد سوار تھے جو کہ مری جارہے تھے۔

کار بھیر پل کے قریب پیٹرول پمپ کے باہر لگے ہوئے بورڈ سے ٹکرا گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ممتاز، فہد عباسی اور فرحان عباسی کے ناموں سے ہوئی۔

کار حادثہ میں زخمی ہو کر اسپتال پہنچائے گئے افراد میں سہراب، سبحان اور ساجد زخمی شامل ہیں جو کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.