تحریک لبیک بلدیاتی انتخابات میں قوت بن کر ابھر ےگی،ساجد تنولی
مانسہرہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں کشمیر کی عوام سے یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد نے شرکت کی.
مولانا حافظ ولی الرحمان ضلعی امیر تحریک لبیک کی قیادت میں عاشقان مصطفٰی ص کے پروانوں کی کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا، تحریک کے زیر اہتمام سبزی منڈی سے ریلی کا آغاز ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستے سے ہوکر مرکزی ختم نبوت چوک پہنچی جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر لی.
جلسے میں شرکاء نے پاک فوج،پاکستان ، کشمیری عوام اور ختم نبوت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ، تقریب سے امیدوار برائے تحصیل میئر مانسہرہ تحریک لبیک ساجد حسین تنولی، مذہبی اسکالر حافظ محمد ذاکر خان ہزاروی، مولانا سید الرحمن فریدی، مولانا طالع محمد اعظمی، علامہ پیر حسیب الرحمان نے خطاب کیا.
اس موقع پر امیدوار تحصیل میئر ساجد حسین تنولی نے خطاب میں کہا کہ مودی کے یار سے عوام امید نہیں لگا سکتے کہ یہ کشمیر کی مظلوم عوام کا حق دلوائینگے بلکہ انھیں اپنے کاروبار عزیز ہیں، تحریک لبیک بلدیاتی انتخابات میں مضبوط قوت بن کر ابھر ےگی،ساجد تنولی نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہیں.
انھوں نے کہا کہ مودی کے یاروں کو شکست فاش سے دور چار کرے گی، تحریک لبیک نے 2018 کے الیکشن میں 22 لاکھ سے زائد ووٹ لئے جبکہ اس الیکشن میں پاکستان کی سب سے زیادہ ووٹ کی حامل جماعت بن کر ابھرے گی.
ساجد حسین تنولی سکھوں کی فہرست دلوانے کا الزام لگانے والوں نے جن پر الزام لگایا تھا اب ان کے اتحادی بن چکے ہیں، ان دونوں سے ہی کشمیر کے مسئلے کے حل کی امید نہیں لگائی جا سکتی ، کشمیر کا حل صرف جہاد ہے جو مرحوم بانی تحریک خادم رضوی صاحب نے پہلے ہی بتا دیا تھا.
اس موقع پر شرکاء نے تحریک لبیک کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی ، تقریب کا اختتام کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کی دعا پر کیا گیا اور پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن کے ان مجاہدوں کے قدم بقدم چلنے کا عہد کیا گیا.
ریلی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کئے گئے جس پر تحریک لبیک کے قائدین نے ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان اور ایس ایچ او سید اسرار حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
ریلی سےعلامہ قاری محمد شکیل قادری اور مفتی محمد آصف، تحصیل امیر یاسر خورشید نقیبی، ظہیر عباس اعوان، یاسر عزیز، تحصیل امیر بالاکوٹ علامہ قاری بابر سیفی اور اکرام قریشی نے بھی خطاب کیا.
Comments are closed.