بابراعظم کو میچ فنش کرنا سیکھنا ہوگا، انضمام الحق
فوٹو :فائل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بابراعظم کے زلمی کے خلاف میچ پر تنقید کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ‘کنگز کے کپتان بابراعظم 20 اوورز تک میدان میں موجود رہے لیکن پھر بھی اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے.
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بابراعظم کو نشانے پر رکھ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو میچ فنش کرنا سیکھنا ہوگا، انضمام الحق وہ بلاشبہ نمبر ون کھلاڑی ہیں تاہم انہیں میچ جتوانا چاہیے تھا پورامیچ وکٹ پر موجود رہنے کا کیا فائدہ ہے؟
واضح رہے گزشتہ روز بابراعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود زلمی نے کنگز کو 9 رنز سے شکست دی تھی جو ایونٹ میں کراچی کی مسلسل چوتھی ناکامی تھی۔
اب تک ایونٹ میں ہے درپے شکستوں کے بعد کنگز کا فائنل فائنل فور میں جگہ بنانے کا خواب تقریباً ناممکن ہوگیا ہے اور 4 میچز کھیل کر بھی کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا.
انضمام الحق اس سے پہلے بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کے مطابق تیز کھیلنے پر زور دیتے رہے ہیں، بابراعظم کے برعکس شعیب ملک تجربہ کی بنیاد پر میچ لے کر چلتے ہیں اور اچھے فنشر سمجھے جاتے ہیں.
Comments are closed.