حق خودارادیت کیلئے پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم
بیجنگ(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے.
وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا.
عمران خان نے کہا نریندرا مودی کی جبر و تشدد پر مبنی تمام تر فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔
Pakistan stands united with our Kashmiri brothers & sisters and committed to their legitimate struggle for self-determination. Modi’s fascist policies of oppression & violence have failed to crush the spirit of the Kashmiri resistance in IIOJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2022
مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور نسل کشی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے.
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سمیت انسانیت کے خلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں اور جو جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے، اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کرے.
It is the international community's responsibility to ensure an impartial plebiscite in Kashmir. The world must not ignore the plight of the people of IIOJK and their undeniable desire to free themselves from the Indian state's draconian military occupation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2022
ان کا کہنا ہے کہ اقوام عالم کو ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی ان کی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کا احساس کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے آزادکشمیر اور پاکستان میں یوم یکجہتی کے حوالے سے سے تقریبات اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں.
Comments are closed.