جموں و کشمیر تنازعہ کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ
بیجنگ(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جموں و کشمیر تنازعہ کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے.
بیجنگ میں جمعہ کو چین کے تھنک ٹینکس’ جامعات اور پاکستان اسٹڈی سینٹر کے سربراہوں اور نمائندوں سے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب عمران خان نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ اور موجودہ ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لئے خطرہ اور عدم استحکام کا باعث ہے۔
انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت پر توجہ دینی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں محاذ آرائی کی بجائے تعاون’ بنیادی محرک ہونا چاہیے۔چین کے ساتھ پائیدار تزویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا.
وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک شاہراہ کے اہم منصوبے کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے میں صنعتوں کے فروغ’ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زراعت کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے مراعات کی پیشکش کررہاہے جو کسی دوسرے علاقے میں سرمایہ کاری کی مراعات سے کم نہیں بلکہ بہتر ہیں۔
علاقائی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کے باہمی مفاد میں ہے کہ وہ افغانستان میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لئے تعاون کریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ضرورت کی اس گھڑی میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں۔
انہوں نے امن’ ترقی اور روابط جیسے مقاصد کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان اور چین کے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی ‘ ثقافتی اور علمی روابط کو مستحکم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
عمران خان نے دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ خطروں سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیق اور علمی مکالمے کے لئے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
عمران خان سے چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ہی لی فنگ آن لائن ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ہی لی فنگ آن لائن ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ملکوں کےعوام کو ٹھوس ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔
ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی تعاون پر مبنی سدا بہار تذویراتی شراکت داری آزمودہ ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کےابتدائی طور پر مکمل ہونے والے منصوبوں نے پائیدار اقتصادی ترقی کی ٹھوس بنیاد ڈالتے ہوئے پاکستان کا معاشی منظرنارہ تبدیل کردیا ہے۔
وزیراعظم نے علاقائی تجارت اور صنعت کے مرکز کے طور پرگوادر کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کےلئے کوششیں اور ایم ایل ون اور توانائی کے اہم منصوبوں کے ابتدائی کام کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
Comments are closed.