ایف بی آر کوبے نامی اکاؤنٹس ضبط کرنے کا اختیار مل گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں بے نامی اکاوٴنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا یہ فور ی طور پر نافذالعمل ہو گیاہے۔
ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاوٴنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بے نامی اکاوٴنٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔
ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاوٴنٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاوٴنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں، 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان بے نامی اکاوٴنٹس کی نشاندہی پر4 فیصد کے علاوہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاوٴنٹس کی نشاندہی پرمالیت کا 3 فیصد اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے۔
بے نامی اکاوٴنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے، ایف بی آرایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاوٴنٹس، بینامی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد پرہوگا۔
Comments are closed.