کسی چھوٹے لڑکے سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں، عائشہ عمر
کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں کسی چھوٹے لڑکے سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں، عائشہ عمر کہتی ہیں عمر زیادہ یا کم ہونا صرف ایک نمبر ہے۔
اداکار عائشہ عمر نےایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر مجھے لگتا ہے کہ کوئی لڑکا مجھ سے چھوٹا ہے لیکن وہ بالغ ہے اور میں اس پر ضرور سوچوں گی.
عائشہ عمر نے کہا کہ ہم اچھی طرح سے رہ سکتے ہیں، تو کیوں نہیں؟ میں ضرور اس سے شادی کروں گی، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ایج صرف ایک عدد ہے۔
عائشہ عُمر نے کہا کہ ’آپ کی صحت، پختگی، خوراک اور نقطہ نظر آپ کی عمر کا تعین کرتے ہیں، کچھ لوگوں کی حیاتیاتی عمر ان کی تاریخی عمر سے مختلف ہوتی ہے۔
اداکارہ عائشہ عُمر نے کہا کہ جو لوگ صرف عمر سے ذہنی پختگی کو دیکھتے ہیں میں ان سے متفق نہیں ہوں، کوئی بڑی عمر ناپختہ اور کوئی کم عمر میں ذہنی طور پر پختہ ہو سکتا ہے.
عائشہ عمر نے ماضی میں بتایا تھا کہ انہیں شوبز کیریئر کے آغاز میں ’جنسی ہراسانی‘ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں خود سے دگنی عمر کا شخص کافی عرصے تک ہراساں کرتا رہا تھا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے ’جنسی ہراسانی‘ کے واقعات پر 15 سال تک کسی سے کوئی بات نہیں کی تھی مگر اب وہ اس معاملے پر بات کرنے لگی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بچپن میں بلکہ شوبز کیریئر کے آغاز میں بھی ’جنسی ہراسانی‘ کا نشانہ بنیں اور شروع میں تو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
عائشہ عمر نے حال ہی میں ’فیوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں، تب ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور ان کی پرورش والدہ نے کی۔
Comments are closed.