وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر بیان کہا کہ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں.
I welcome Prime Minister @JustinTrudeau's unequivocal condemnation of #Islamophobia & his plan to appoint a Special Representative to combat this contemporary scourge. His timely call to action resonates with what I have long argued. Let us join hands to put an end to this menace
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2022
عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کے اقدام کی تعریف کی جنھوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کا بر وقت اقدام میرے اس مطالبے کی تائید ہے جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا۔
Islamophobia is unacceptable. Full stop. We need to put an end to this hate and make our communities safer for Muslim Canadians. To help with that, we intend to appoint a Special Representative on combatting Islamophobia. More details here: https://t.co/sEiOYlLRaw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 29, 2022
کینیڈین وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے، ہمیں اس نفرت کو روکنا ہاور کینیڈین مسلمانوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے ان اقدامات میں مدد کے لیے ہم ایک نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس مسلے سے نمٹا جاسکے۔
Comments are closed.