اسٹیٹ بینک بل پر اپوزیشن سیاسی کورونا کاشکار ہوئی ،سراج الحق
پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے اسٹیٹ بینک بل پر اپوزیشن سیاسی کورونا کاشکار ہوئی ،سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت واپوزیشن ایک ہی درکے غلام ہیں۔
مرکزاسلامی پشاورمیں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک کے حوالے واضح موقف اپنایا ، سراج الحق نے کہا کہ اگراپوزیشن چاہتی تواسٹیٹ بینک بل کبھی بھی منظور نہ ہوتا۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کامعاشی سقوط ہوگیاہے، چیئرمین سینیٹ نے جماعت اسلامی کی ترامیم کوپیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی، اپوزیشن نے اس سارے کھیل میں حکومت کاساتھ دیا ہے ۔
انھوں نے کہا اپوزیش نے عوام کو بے وقوف بنانے کے بیانات دیے، اپوزیشن سیاسی کورونا کاشکارہوگئی ہے، حکومت واپوزیشن ایک ہی درکے غلام ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیاگیا، پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو بہت کم قیمت پر ایک ارب ڈالر کے عوض آئی ایم ایف کو بیچ دیا اورگورنر بینک مالیاتی وائسرائے بنادیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک اب پارلیمان کوجوابدہ نہیں رہا، پوری قوم کے گلے میں غلامی کاطوق ڈال دیاگیاہے اور میرجعفر کاکرداراداکیاگیاہے۔
سراج الحق نے الزام لگایا کہ اس قانون سازی کا مسودہ بھی آئی ایم ایف نے بنایا، اسٹیٹ بینک روپے کی قدرکاتعین بھی خودکرے گا اور عالمی مالیاتی اداروں سے خفیہ راز شیئرکرسکتاہے۔
سراج الحق نے کہا کہ مافیا اورجیب کترے ہرحکومت میں شامل ہوتے ہیں، پیٹرول بحران پرغریب کی جیبوں سے 85 ارب روپے نکالے گئے، حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے۔
Comments are closed.