ایم کیو ایم کا ریلی پرتشدد کیخلاف کراچی میں یوم سیاہ
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کیو ایم پاکستان نے جمعرات کو اپنی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ یوم سیاہ منایا ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم کیو ایم سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
ردعمل میں گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان مطالبہ کیا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کراچی کا کریں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس کے تشدد، شیلنگ اور لاٹھی چارج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ، وزراء کی تنخواہیں اور جو شیل ہم پر چلائے گئے وہ بھی ہمارے پیسوں سے لئے جاتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ کئی خواتین لاپتا ہیں، جنہیں سفید ویگو گاڑیوں میں لے جایا گیا، اگر وہ چند گھنٹوں واپس نہ آئیں تو ہم ہر طرح کے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے.
ان کا کہنا تھا کہ تم نے شہر کے منہ پر کالک ملنے کی کوشش کی ہے، یہ سیاہی تمہارے چہروں پر مل دی جائے گی، وزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے پر ہماری ماؤں بہنوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ پاکستان توڑنے والوں کے ساتھ ہیں یا اسے بچانے والوں کے ساتھ، کراچی آپ کا انتظار کررہا ہے، آپ کو یہاں آنا چاہئے.
ایم کیو ایم کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استعفیٰ دیں ورنہ ان کیلئے اس شہر کے دروازے بند کردیئے جائیں گے، اس صوبے کا آئی جی سندھو دیش کا کمشنر نظر آتا ہے.
آئی جی اور ڈی آئی جی کو سندھ حکومت کے ذریعے معطل کرایا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو کراچی کے شہری اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ آج حجت تمام ہوگئی.
Comments are closed.