کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

48 / 100

کو ہاٹ(ویب ڈیسک) کوہاٹ میں بارودی مواد کے دھماکہ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے گلوتنگی میں آباد خانہ بدوشوں کی جھونپڑی کے اندر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے.

کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے، دھماکے کے بعد مرنے والوں کی لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس کا کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ دھماکا مارٹر گولہ یا بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہوا، تاہم حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا اور معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں.

خانہ بدوشوں کے علاقے میں ہوئے دھماکے کے
بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے اور اس واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے دیکھا جا رہا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے مارٹر گولے کو کھلونہ سمجھ کر اپنی جھونپڑی میں لے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو معائنہ کیلئے طلب کیا گیا، جبکہ واقعے کی فوری تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا.

Comments are closed.