سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

57 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کیا.

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی جج تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اس سے قبل پارلیمانی پینل نے جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ میں تقرر کی منظوری دی تھی.

نوٹیفکیشن کے مطابق ‘اسلامی جمہوری پاکستان کے آئین کی شق 177 کی ذیلی شق ون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کی جج مسز عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اطلاق ان کے حلف اٹھانے کے روز سے ہو گا، پارلیمانی کمیٹی براے ججز تعیناتی نےدو روز قبل تعیناتی کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی گزشتہ کئی مہینوں کی بحث کے بعد ہوئی جہاں کئی ماہرین کا خیال تھا کہ یہ سنیارٹی کے اصول کی بنیاد کی خلاف ورزی ہے کیونکہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں چوتھے نمبر پر سینئر جج تھیں۔

Comments are closed.