شرمیلا فاروقی نےاپنی ماں کا معاملہ خود میڈیا پر اچھالا، نادیہ خان

61 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ٹی وی کے معروف میزبان نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کا موقف مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی اپنی ماں کا معاملہ خود اچھال رہی ہیں.

شرمیلا فاروقی کے سوشل میڈیا پر جواب میں ایک ویڈیو بیان میں نادیہ خان نے کہا کہ اگر اس کی جگہ میں ہوتی تو میں کبھی ایسا نہیں کرتی کہ میں اپنی ماں کی نہیں دوسروں کی ماں کی بھی عزت کرتی ہوں.

انھوں نے کہا شرمیلا فاروقی نے اپنی ماں کا معاملہ خود میڈیا پر خبر بنا دیا ہے نادیہ خان کی بنائی گئی ویڈیو میں ان کے شوہر بھی ساتھ دکھائی دیتے ہیں.

شرمیلا فاروقی نےاپنی ماں کا معاملہ خود میڈیا پر اچھالا، نادیہ خان کہتی ہیں کہ اگر وہ مجھے کہتی کی پوسٹ ہٹا دیں تو میں 2 منٹ کا وہ کلپ ہٹا دیتی ہے لیکن انھوں نے مجھے دھمکانے کی کوشش کی ہے.

انہوں نے ویڈیو دیکھی تھی تو مجھ سے رابطہ کرتی مجھے بتاتی کہ انہیں اچھا نہیں لگا اگر ان کو اچھا نہیں لگا لیکن ایسا کرنے کی بجائے وہ سوشل میڈیا پر چلی گئی ہیں .

نادیہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 36 منٹ کی ہے اور تقریباً 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے، اس سے پہلے اس پر کسی نے اس طرح کا کوئی کمنٹ نہیں دیا.

اس کا مطلب ہے اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی. انھوں نے کہا کہ اگر قانونی کاروائی کرنی تھی تو قانونی کاروائی کرتیں تاکہ میں بھی اپنا جواب دہتی.

http://

نادیہ خان نے کہا کہ جو خاتون میرے بارے میں ریمارکس دے تو پھر میں کیا جواب دیتی؟ اسی لیے کہا ٹھیک ہے جو کرنا ہے کر لیں، کیونکہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی.

Comments are closed.