نادیہ خان بے شرم عورت ہے سائبر کرائم میں رپورٹ کروں گی، شرمیلا فاروقی

62 / 100

فوٹو: فائل

کراچی ( ویب ڈیسک) نادیہ خان بے شرم عورت ہے سائبر کرائم میں رپورٹ کروں گی، شرمیلا فاروقی نے والدہ کا تمسخر اڑانے پر سخت ردعمل ا اظہار کیاہے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماشرمیلا فارقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادیہ خان کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

http://

نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین؟ انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔

نادیہ پھر سوال کرتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے،تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔

نادیہ خان کے طنزیہ سوالات پر صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے، یہی ردعمل دیکھ کر شرمیلا فاروقی بھی برہم نظر آئیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کریں گی۔

Comments are closed.