شرم کرو ! تم تو اپنے گاوں میں نہیں جیت سکتے ، نور عالم

58 / 100

پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)شرم کرو ! تم تو اپنے گاوں میں نہیں جیت سکتے ، نور عالم نے سازش بے نقاب کرنے کیلئے آنے والے خفیہ کال کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم پارٹی قیادت کے خلاف بولنے پر زیر عتاب ہیں اور انھیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اس کے باوجود نو رعالم دباو میں نہیں آئے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا پر ایک فون نمبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے میرے خلاف لوگوں کو احتجاج کے لیے آنے والی کالز کا نمبر یہ ہے۔

نور عالم نے سوشل میڈیا پر بیانمیں کہا کہ میرے حلقے کے لوگوں کو ایک نمبر سے کال کی گئی اور میرے خلاف احتجاج کرنے کا کہا گیا، انھوں نے بتایا کہ جس نمبر سے یہ کالیں کی گئیں وہ نمبر خیبر پختون خوا اسمبلی کا ہے۔

http://

نور عالم نے مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ جو لوگ اپنے گاؤں میں نہیں جیت سکتے وہ لوگوں کو میرے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں، انہوں نے تحریر کیا کہ ایسے لوگ شرم کریں۔

واضح رہے پارٹی قیادت کے خلاف بولنے پر پی ٹی آئی کی طرف سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیاہے جو کہ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نور عالم خان نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے جو میڈیا پر نشر اور شائع بھی ہوئے ہیں،انھیں کہا گیاہے کہ
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی اپنے الزامات پر پوزیشن واضح کریں۔

نور عالم کو شوکاز نوٹس پر وضاحتی جواب دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ 24 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اس دوران ہی نور عالم نے وہ نمبر شیئر کردیاہے جس پر ان خلاف کالز کی گئی ہیں۔

Comments are closed.