سینئر اداکار شبیر جان کی منی بدنام ہوئی پر ڈانس کی ویڈ یو وائرل

61 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی( ویب ڈیسک)سینئر اداکار شبیر جان کی منی بدنام ہوئی پر ڈانس کی ویڈ یو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں خوب داد ملی ہے یہ ڈانس اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی کی تقریبات میں کیاگیا۔

شادی کی اس تقریب میں خود روبینہ اشرف کے ساتھ ساتھ کئی سینئر ادکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا تاہم شبیر جان موٹاپے کے باوجودزبردست فٹ ورک کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے۔

اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے 14 جنوری کو عمران شیخ سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا ،مینا طارق کی شادی کی تقریبات 12 جنوری سے شروع ہوئی تھیں اور ان کے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

http://

نکاح کے بعد جب محفل جمی تو اداکار شبیر جان کے ساتھ ساتھ بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینا سبزواری کی ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن پر لوگ کچھ لوگ داد دے رہے ہیں تو بعض تنقید کررہے ہیں۔

ویڈیوز کو روبینہ اشرف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا، جن کے بعد انہیں مختلف سوشل میڈیا پیجز بھی شیئر کیا گیا، اداکار شبیر جان کو بھارتی گانے منی بدنام ہوئی سمیت بدتمیز دل پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شبیر جان کو بھی گانوں پر رقص کرنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے بلکہ بعض لوگ بڑی عمر کا کہہ کر غیر مناسب الفاظ میں بھی تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

Comments are closed.