کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
فوٹو: فائل
کراچی( ویب ڈیسک)کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔
حادثے کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن نے بتایا کہ گرین لائن ٹرین کو حادثہ پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے قریب پیش آیا، ٹرین کی آخر میں لگی ایک اکانومی اور دوسری پاور پلانٹ بوگی کے ویل پٹری سے اتری۔
حادثے کے باعث سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور خیبر میل کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیاگیا،بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد اپ ٹریک بند ہونے کے باعث ڈاون ٹریک سے تمام اپ ڈاون ٹرینوں کو گزارا جائے گا۔
بوگیاں اترنے پرریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آخر کی دو بوگیوں کو ہٹا کر، 91 مسافروں کو دوسری بوگی میں منتقل کرکے گرین لائن ٹرین کو روانہ کردیا گیا ہے، حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔
گرین لائن ٹرین کو متاثرہ بوگیوں سے الگ کرکے منزل کی جانب سے روانہ کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ بوگی کے مسافروں کو گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔
ریلیف آپریشن کے بارے میں ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا امدادی کرین روہڑی سے حادثے کے مقام کیلئے روانہ کردی گئی ہے، ریلیف آپریشن جلد مکمل کرکے اپ ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔
Comments are closed.