مری کی سڑکوں پر برف میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا

53 / 100

مری(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مری کی سڑکوں پر برف میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا یہ تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے کی گئی ہے.

وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مری میں برفانی طوفان کے دوران برف میں پھنس جانے والے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا ہے اور سڑکوں کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے.

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کل صبح تک گلیات اور مری کے درمیان ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی، وزیر داخلہ نے کہا سانحہ مری کے بعد ہمارے لیے نصیحت ہے، آئندہ آئندہ راستے پہلے ہی بند کر دیں گے۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرا لی گئی ہیں اور گاڑیوں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کو خوراک، ادویات،گرم کپڑے فراہم کیے جارہے ہیں، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اتوار سے مری میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 23 ہزار 920 گاڑیاں مری سے نکلیں، گزشتہ روز مری میں 33 ہزار 745 گاڑیاں موجود تھیں،اب تک 33ہزار 373 گاڑیوں کو ریسکیو کرکے نکالا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق مری میں اب بھی سیاحوں کی خالی گاڑیاں برف میں پھنسیں ہیں جو نکالی جا رہی ہیں، ایکسپریس ہائی وے مکمل طور پر کلیئر ہیں اور ٹریفک کی روانی ممکن بنا دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ مری کے علاقوں میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیاگیا ہے اور ادویات، خوراک، گرم کپڑوں سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آخری اطلاعات آنے تک پرانا جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک سست روی سے رواں تھی اور کلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ پر سے برف اور درخت ہٹانے کا کام جاری تھا۔

واضح رہے شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں 22 افراد جاں بحق ہوئے اور گزشتہ دو دن سے مری کی سڑکوں پر روح فرسا مناظر کے بعد صورتحال کو قابو کیا گیا ہے.

Comments are closed.