فیملی سمیت جاں بحق ہونیوالے اے ایس آئی نوید اقبال کی آخری فون کال

62 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال مری سانحہ میں اپنی تین بیٹیوں، ایک بیٹے، ایک بہن، بھانجی اور بھتیجے کے ہمراہ موت کے منہ میں چلئے گئے۔

فیملی سمیت جاں بحق ہونیوالے اے ایس آئی نوید اقبال کی آخری فون کال سامنے آئی ہے جو کہ انھوں نے گزشتہ رات اپنے کزن طیب گوندل سے گفتگو کی تھی ، نوید اقبال نے اپنی آخری گفتگو میں کہا کہ 20 گھنٹے سے ہم پھنسے ہوئے ہیں، کوئی کرین بھجوادیں۔

http://

کرین کا بتاتے ہوئے نوید اقبال نے پوچھا تھاکہ ہمیں مزید کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟انھوں نے کہا سب نکلنے کا انتظار کررہے ہیں، مزہ تو تب ہے جب ہم صبح تک نکل جائیں، کرین آجائے کام تو شروع کردے۔

نوید اقبال کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کرے کوئی سسٹم بن جائے اور ہم یہاں سے نکل جائیں تاہم وہ نکل نہ پائے اور اپنی تین بیٹیوں، ایک بیٹے، ایک بہن، بھانجی اور بھتیجے کے ہمراہ اس ناخوشگوار سانحے کا شکار ہوگئے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اے ایس آئی نوید کا تعلق تحصیل تلہ گنگ کیعلاقے دودیال سے تھا، اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔

مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید کے ماموں امداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں اے ایس آئی نوید ،ان کی 3بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی نوید کی بہن، بھانجی اور بھتیجا بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، نوید کی بیوہ اور ایک بیٹا اسلام آباد میں اپنے گھر پر ہیں۔

واضح رہے مری میں شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں پھنسنے سے اب تک22اموات کی تصدیق ہو چکی ہے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.