مری و گلیات میں غفلت کے ذمہ دار عمران خان ، بزدار ہیں، شاہد خاقان

61 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مری سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری و گلیات میں غفلت کے ذمہ دار عمران خان ، بزدار ہیں، شاہد خاقان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اموات بڑھ سکتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مری میں ہر سال برف پڑتی ہے، شہبازشریف ہر سال مری میں انتظامی امور کی نگرانی خود کرتے تھے، ہر مشکلات سے نمٹا جاتا تھا۔

انھوں نے کہایم ڈی اے نے ہفتہ پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ریکارڈ برف باری ہوگی، لیکن انتظامات نہیں کیے گئے، مری میں اربوں کی مشینری موجود ہے چلانے والا کوئی نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مری اور گلیات میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اللہ نہ کرے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حکمران کو عوام کی پرواہ نہیں ہے۔

http://

انھوں نے کہا کہ مری میں مقامی لوگوں کو ہدایت کی ہے لوگوں کی مدد کریں، حکمرانوں کو غفلت کا حساب دینا ہوگا، اس سب کے قصور وار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیں یہ حکومتوں ناکامی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مری میں سیاحوں کے پھنسنے اور گاڑیوں میں موجود افراد کی اموات کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار چھوڑا گیا۔

برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے،حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین ! خیال رہے مری میں برفباری کے دوران سڑکوں پر گاڑیاں پھنسنے سے 22افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

http://

مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی تھی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔

Comments are closed.