صحافیوں سے متعلق نازیبا ریمارکس پر چیئرمین پیمرا کوخط

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سینئر رہنما پرویز رشید کی آڈیو ٹیپ میں صحافیوں سے متعلق نازیبا ریمارکس پر چیئرمین پیمرا کوخط لکھ دیا گیاہے جس میں انھیں نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا ہے۔

مزکورہ آڈیو ٹیپ نجی ٹی وی کے پروگرام کے شرکاء سے متعلق پرویز رشید اور مریم نواز کی گفتگو کی ہے ،لیکڈ آڈیو میں صحافیوں کو بھونکنے والے کتے کہاگیاہے۔ مبینہ آڈیو میں پرویز رشید،مریم صفدر کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران سینئر صحافی حسن نثار، ارشاد بھٹی، مظہر عباس، ستار بابر پر ن لیگ کے مؤقف کے خلاف جانے کے الزامات لگا ئے گئے ہیں
، اسی کردار کشی اور چینل کومرضی کے مطابق چلانے پیش بندی کانوٹس لینے کیلئے کہا گیاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خط پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے لکھا ہے ، جس میں اس بات پر بھی تشویش کااظہار کیاگیاہے کہ مریم نواز سازشوں کی وجہ سے صحافی بھی دباو کاشکارہیں اور وہ ان سازشوں سے بچنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اس حوالے سے باغی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ خدا را مریم صفدر کے خلاف کاروائی کریں ورنہ یہ بہت نقصان کرے گی، خط میں لکھا کہ انھوں نے پہلے بھی دو خطوط لکھے مگر تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ جناب چیئرمین اس طرح تو دنیا میں کہں بھی ہوتا جس طرح مریم نواز اپنی گینگ کے ساتھ مل کرکررہی ہیں، عالیہ کہتی ہیں کہ مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں میڈیا گروپ کو کنٹرول کرنے اور ان کو ریاست کے خلاف استعمال کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پر رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر اور پیسے کے زور پر صحافت کو خرید کر اپنے حق میں پروگرام کروائے جاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کو گالیاں دیتے ہیں۔

Comments are closed.