عرب ممالک میں’نسوار’کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

57 / 100

فوٹو:فائل

کراچی( ویب ڈیسک)عرب ممالک میں’نسوار’کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، اب ان ممالک میں نسوار لے کرسفر کرنا قابل سزا جرم ہوگا۔

اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مشرق وسطٰی میں نسوارکومنشیات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نسوار کے ساتھ سفرکوبھی جرقراردیا گیاہے۔

بتایا گیاہے کہ کسی بھی مسافرسے نسواربرآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی،تارکین وطن کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کے مقامی باشندے بھی نسوارکا استعمال کرتے ہیں۔

اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کوعرب ممالک نسوارنہ لے کرجانے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائیرپورٹس پربینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

واضح رہے بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعدادنسوار کا استعمال کرتی ہے ،بظاہر نسوار کو پشتو بولنے والوں سے منسوب کیا جاتاہے مگر پاکستان میں تقریباً ہر زبان اور نسل کے لوگ نسواراستعمال کرتے ہیں۔

Comments are closed.