ہارے تو کہا ‘دھاندلی کروائی، جیتے ہیں تو بولے وہ غیر جانبدارر ہے

52 / 100

پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ہارے تو کہا ‘دھاندلی کروائی، جیتے ہیں تو بولے وہ غیر جانبدارر ہے،مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا م کے بلدیاتی انتخابات کی کامیابی پر خوش اور مطمئن ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پہلے مرحلے میں حکمران جماعت کی شکست اپوزیشن کی فتح ہے، عوام اب اس حکومت کو مزید قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، اس بلدیاتی الیکشن میں وہ غیر جانبدار لگے۔

مولانا فضل الرحمان نے پشین گوئی کی ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کا اس سے بھی برا حال ہوگا، عوام کی حقیقی رائے اب سب کے سامنے آ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کامیاب تجربہ ثابت ہوا، عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، اگلے مرحلے میں بھی حکمراں جماعت کا اس سے برا حشر ہوگا، قوم ثابت کرے گی پچھلے الیکشن میں اس کی کامیابی جعلی تھی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، مہنگائی مارچ کی تیاریوں کے لیے کام کیاجائے، ناجائز، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ہمارا مطالبہ جنرل الیکشن کا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ غریب آدمی اپنے بچے گھروں میں قتل کردیتے ہیں، بچوں کی بھوک دیکھی نہیں جاتی، غریب آدمی کے لیے موت آسان، زندگی مشکل ہوگئی۔

ان کا کہنا تھاکہ اسمبلی میں منی بجٹ لایا گیا، اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی، بغیر بحث کے منی بجٹ کا معاملہ بلڈوز کیا گیا، موجودہ صورتحال سے نکلنا اب پوری قوم کی ذمہ داری بن چکی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی سوچ پی ڈی ایم کی طرح ہی ہے، پی پی کو کبھی اپنا مخالف نہیں سمجھا، وہ ہمارا حصہ نہیں لیکن پارلیمنٹ میں ہمارے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.