ہم نے 7کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا، عمران خان

62 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم نے کہاہے سال کے آخر تک ہم نے 7کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا، عمران خان نے ایک بیان میں یہ اعدادو شمار بتائے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سال 2021ختم ہونے تک ہم نے اپنے سات کروڑ افراد کو مفت میں ویکسی نیشن کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے250ارب روپے مالیت کی کورونا ویکسین چاروں صوبوں کے عوام کو فری میں مہیا کی گئی ہے اس سے ہمارااہم مقصدپورا ہوا۔

http://

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ این سی او سی، وفاقی و صوبائی انتظامیہ ، محکمہ صحت کی ٹیموں کا شکر گزار ہوں جس کی انتھک مربوط کوششوں کی وجہ سے یہ ہدف حاصل کرنایقینی بنایا گیاہے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان میں کورونا وباء میں کمی آئی ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ میں پہلی بار ایک روز میں3اموات تک اعدادو شمار بھی دیکھے گئے ہیں جب کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا خطرہ بڑھ رہاہے۔

Comments are closed.