بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی

54 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، نیپرا نے اس کمی کی منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔

بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیاہے۔

نیپرا کے فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا.

دوسری طرف نیپرا میں ایک درخواست بھی موجود ہے جس میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے، سی پی پی اےنے نومبر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی درخواست کی ہے۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔

سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ بجلی کی پیداواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی ہے۔

نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ فرنس آئل سے 1.71فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی.

Comments are closed.