پاکستان اور بنگلہ دیش آوٹ،سری لنکااور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

53 / 100

فوٹو : پی سی بی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش آوٹ،سری لنکااور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئے،پہلے سری لنکا نے پاکستان کو22رنز سے ہرایا جب کودوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو103رنز سے شکست دی۔

ایشیا کپ ،سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان کی ٹیم 148رنز کے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 125پر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے محمد شہزاد 30رنز بنا کر ٹا پ سکورر رہے ،کپتان قاسم اکرم نے19،عرفان خان13،احمد خان 26رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئےسری لنکا نے پاکستان کو 148 رنز ہدف دیا ،ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کی اور پوری ٹیم44.5 اوورز میں 147 پر آوٹ ہو گئی.

انڈر19 آئی سی سی ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا جس میں لنکن ٹیم 147 پر آوٹ ہوئی. 

پاکستان کی طرف سے ذیشان ضمیر نے 4 احمد خان اور اویس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کی طرف سے 2 کھلاڑی 31، 31 کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے.

  

سری لنکا کی پہلی وکٹ احمد نے 3 رنز پر حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اوورز کے اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی.

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر243رنز بنائے، شائق رشید نے 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کپتان یش دھل 26،راج باوا23،بھگو وانشی16، ہرنور سنگھ15اور وکی 28رنز بنا کر نمایا رہے، بنگلہ دیش کی طر ف سے پاکی بل حسن نے3کھلاڑی آوٹ کئے ،تنظیم ، نعیم الرحمان اور عارف السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 38.2اوورز میں140رنز پر ہمت ہار گئی ،بنگلہ دیش کے عارف السلام 42اور محفوظ السلام26رنزبنا کر نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے روی کمار، راج باوا،ہنگرا گیکر اور وکی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ انڈر 19کا فائنل میچ یکم جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.