این آئی ایچ نے پاکستان میں اومیکرون کے 75کیسزکی تصدیق کردی

62 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)این آئی ایچ نے پاکستان میں اومیکرون کے 75کیسزکی تصدیق کردی، این آئی ایچ کے مطابق اب تک وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کے17کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ا
قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17، کراچی33، لاہور13 اور 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے، شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں۔

قومی ادارہ صحت نے ٹویٹر پر بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے،اومیکرون کے 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔

قومی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں جبکہ تمام شہری کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں 15 کروڑ19 لاکھ51 ہزار 87 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

بتایا گیاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 13 لاکھ 58 ہزار 181افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیشِ نظر معیشت پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات کا اظہار کیاہے۔

http://

حکومتی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ، زرمبادلہ کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا تاہم حکومت کی بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کوشش جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جی ڈی پی کا سالانہ مالی خسارہ 1.7 سے گر کر 1.1 فیصد ہوگیا ہے، اسی طرح اگر جولائی تا اکتوبر کا گذشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو پرائمری بیلنس 156 بلین سے بڑھ کر 206 بلین ہوگیا ہے۔

Comments are closed.