فوج قومی سلامتی پالیسی وژن کے حصول کیلئےکردار ادا کریگی، ترجمان
راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)فوج قومی سلامتی پالیسی وژن کے حصول کیلئےکردار ادا کریگی، ترجمان پاک فوج نے یہ بات نئی قومی سلامتی کے حوالے سے بیان میں کہی اور کہا پاکستان کی قومی سلامتی کی مضبوطی کیلئے نئی پالیسی اہم سنگ میل ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ،حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے نئی قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی، مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول کیلئے کام کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانے کیلئے نئی قومی پالیسی بہت اہم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی، جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں میں باہمی روابط کو تسلیم کرتا ہے۔
یہ بھی کہا گیاہے کہ قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے،مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے،قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی، جسے ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا، ملک کی قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل کے لیے شعبہ جاتی پالیسیوں کی رہنمائی میں مدد کرے گی۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے سول اور عسکری قیادت کا ان کی حمایت اور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی وزیراعظم عمران خان کی مستقل قیادت اور حوصلہ افزائی کے بغیر کبھی منظر عام پر نہیں آسکتی تھی۔
Comments are closed.