صحافی شفیق قریشی انتقال کرگئے، نماز جنازہ دن 2بجے اد ا کی جائے گی

48 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی شفیق قریشی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ تین دن سے پمزاسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔

صحافی شفیق قریشی کی نماز جنازہ آج دن 2بجے ایچ الیو ن قبرستان میں ہو گی جب کہ اس سے قبل پہلی نماز جنازہ ساڑھے 12بجے مکان نمبر 272گلی نمبر 12غوری ٹاون فیز تھری اسلام آباد میں بھی اداکی جائے گی۔

شفیق قریشی روزنامہ 99نیوز کے ایڈیٹر تھے ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا، دل کی تکلیف کی وجہ سے وہ تین دن قبل پمز اسپتال میں داخل ہوئے تھے اور گزشتہ روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

شفیق قریشی روزنامہ99نیوز سے قبل ہفت روزہ بی بی سی رپورٹ کے نام سے ایک اخبار چلاتے رہے جب کہ اس کے علاوہ کئی اخبارات میں کام کیاہے، انھوں نے صحافتی کیئریر کا آغاز روزنامہ خبریں اسلام آباد سے کیا تھا۔

مرحوم سینئر صحافی شفیق قریشی نے پسماندگان میں2بیٹے اور2بیٹیاں چھوڑی ہیں، ان کے قریبی دوست رفاقت خان کے مطابق کچھ عرصہ سے وہ شوگر کے مریض بھی تھے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا تھا۔

اسلام آباد کے صحافتی حلقوں میں ان کی اچانک وفات پربہت رنج و غم کی فضا ہے اور راولپنڈی اسلام آباد کے صحافی سوشل میڈیا پر بھی ان کی موت کی خبر پر دکھ کااظہار ، بچوں کیلئے صبر اورمرحوم کی مغفرت کی دعا کررہے ہیں۔

Comments are closed.