مشکلات ہیں، حکمران معیشت سنبھالیں، عوامی مسائل حل کریں، جہانگیر ترین

55 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہےملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے، عوام جتنی تکلیف میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے بہت سے مسائل ہیں دیگر مشکلات بھی ہیں وہ میڈیا ہم سے بہتر جانتا ہے میں تو صرف عوام کے مسائل کی بات کرتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں،جہانگیر ترین نے کہاملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مجھ سے بہتر جانتا ہے۔

مشکلات ہیں، حکمران معیشت سنبھالیں، عوامی مسائل حل کریں، جہانگیر ترین نے کہا ہم تو دعا کرتے ہیں فیصلے کرنے والے لوگ یہ مسائل حل کریں اور ملک کو بحران سے باہر نکالیں.

Comments are closed.