منصفانہ الیکشن کروائے، کے پی میں ن لیگ،پی پی کا صفایا ہوگیا، وزیراعظم

53 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) منصفانہ الیکشن کروائے، کے پی میں ن لیگ،پی پی کا صفایا ہوگیا، وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پارٹی کی ایک مشاورتی بیٹھک میں کہی ہے.

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پنجاب میں خیبرپختونخوا کی غلطیاں نہ دہرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ہم نے حکومت میں ہوکر شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے ہیں.

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار میرٹ پر نامزد کئے جائیں، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی، مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی۔

ذرائع کا کہنا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے خیبر پختونخوا میں آزاد اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کروائے، اس دوران کسی نے پولنگ عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی نہ شکست کے بعد کسی دھاندلی کا الزام لگایا.

وزیر اعظم نے جماعت کے اراکین کو کہا کہ امیدوار کا انتخاب میرٹ پر نہ کرنے سے خاندانی سیاست کو فروغ مل رہا ہے ہمیں اس روایتی سیاست سے باہر نکل کر با صلاحیت کارکنوں کو موقع دینا ہے.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی جماعت ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا صوبے سے صفایا ہوچکا ہے لیکن شور ہمارا کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم اس لئے جلد از جلد انتخابات کروانا چاہتے ہیں تاکہ اقتدار اور فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک سپریم کمیٹی بنا دی ہے جو کہ انتخابی عمل دیکھے گی.

Comments are closed.