مطلوبہ نمبر دوسری کال پر مصروف ہے کہنے والی پکڑی گئی

56 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آپ کا مطلوبہ نمبر دوسری کال پر مصروف ہے کہنے والی پکڑی گئی، فرحین کہتی ہے یہی نہیں بلکہ میں ڈراموں کے پلے بیک وائس اوورز بھی کرتی ہوں.

موبائل فون سے آپ جب بھی کوئی کال کرتے ہیں تو ہمیشہ ایک آواز سنائی دیتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کا بیلنس اس کال کے لیے ناکافی ہے یا آپ کا مطلوبہ نمبر اس وقت مصروف ہے.

یا پھر ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ آپ کا مطلوبہ صارف اس وقت دوسری کال پر مصروف ہے، یہ آواز ہر کوئی تقریباً ہر روز دن میں کئی کئی بار سنتا ہے.

ایسے میں اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ خاتون فرحین بتا رہی ہیں کہ یہ اناوسمنٹ میں کرتی ہوں پھر وہ اناوسمنٹ کرکے دکھاتی ہیں.

تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو دراصل اُن خاتون کی ہے جن کی آواز ہم اپنے موبائل فون پر سنتے ہیں۔ یہ آواز دراصل ایف ایم 105 پر موجود آر جے فرحین ملک کی ہے۔

فرحین ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب لوگ فون پر یہ آواز سنتے ہیں کہ ان کا مطلوبہ نمبر مصروف ہے تو یہ آواز میری ہی تو ہوتی ہے۔

آر جے فرحین ملک نے ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ وہ صرف موبائل فون پر ہی نہیں بلکہ ڈراموں کے لیے پس پردہ وائس اوورز بھی کرتی ہیں اور وہ نجی ٹی وی چینل سے بھی منسلک ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ جہاں بھی کال کرتے ہیں چاہے کے الیکٹرک ہو، پی ٹی سی ایل ہو یا پی آئی اے، کال نہ ملنے پر لوگوں کو میری ہی آواز سنائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین فرحین ملک کی آواز سن کر خاصے حیران ہیں، جبکہ اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ وہ خاتون پکڑی گئیں جن کے وہ کال پر اعلانات سنتے ہیں۔

Comments are closed.