عابد علی کو دوسرا اسٹنت بھی لگا دیا گیا، 2 ماہ آرام کا مشورہ

56 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو دوسرا اسٹنت بھی لگا دیا گیا، 2 ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا انجیو پلاسٹی کے بعد ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انھوں نے لوگوں سے اپنے لئے دعا کی درخواست کی ہے.

پاکستان کے اسٹار بیٹر عابد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ، ویڈیو پیغام میں ٹیسٹ کرکٹر کو اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

عابد علی نے36 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللّٰہ کا شُکر ہے میں ٹھیک ہوں، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کیونکہ ایک اور مختصر سا پراسیجر ابھی ہونا باقی ہے جس کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

 

عابد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بیمار ہونے کے بعد اپنے لئے دُعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور اُن کے دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تھا پھر 2 دن وقفہ کے بعد دوسرا اسٹنت ڈالا گیاہے، ڈاکٹرز نے انھیں 2 ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے.

Comments are closed.