کہا تھا ناں! مہنگائی میں کمی ہو جائے گی، فواد چوہدری

47 / 100

سلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہتے ہیں کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی. 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے۔ 

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ پیٹرول مصنوعات کے بعددیگراشیاکی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے. 

فواد چوہدری نے کہا کہ اصل کامیابی یہ ہوگی نواز،زرداری کی جانب سے لئے گئے قرضوں سےجان چھڑوا سکیں اور اس مشن کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے.

واضح رہے حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ چینی کی بڑھتی قیمت بھی 140 روپے فی کلو سے واپس 78 روپے فی کلو تک واپس آ گئی ہے. 

Comments are closed.