رضوان مجھے اپنا لو! لڑکی نے سٹیڈیم میں پوسٹر لہرادیا

58 / 100

کراچی( ویب ڈیسک)رضوان مجھے اپنا لو! لڑکی نے سٹیڈیم میں پوسٹر لہرادیا، یہ منظر گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران دیکھا گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران تماشائیوں میں سے ایک نوجوان لڑکی اچانک پلے کارڈ کے ساتھ اٹھی جس پر Rizwan please Adopt Me درج تھا۔

یہ تصویر اب بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جب کہ ویب سائٹس پر نیوز میں لڑکی کے پوسٹر کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کھیلوں کی ایک ویب سائٹ ای ایس پی این کریک انفو نے بھی اس لڑکی کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی اور محمد رضوان کو مینشن کرتے ہوئے ہیلو لکھا۔

http://

محمد رضوان سے اپنا لینے کی فرمائش کرنے والی لڑکی کو شاید علم نہیں ہے کہ محمد رضوان شادی شدہ ہیں اور بچیوں کے باپ ہیں ان کی شادی
سال 2015 میں اپنی کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔

شاہد آفریدی کی طرف محمد رضوان بھی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہیں تاہم اُنہوں نے کبھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوئی تصویر شیئر کی اور نہ ہی کبھی اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی گفتگو کی۔

محمد رضوان ایک مذہبی گھراہانے سے تعلق رکھتے ہیں اور نماز روزہ کے بھی پابند ہیں، وہ روزے رکھ کر کرکٹ میچز کھیلتے ہیں اورنماز کے وقت گراونڈمیں ہی نماز بھی پڑھتے ہیں اس لئے اپنا لینے کا سبجیکٹ ان کا نہیں ہوسکتا۔

Comments are closed.