قومی اسمبلی میں ضمنی بجٹ منظور،اپوزیشن کا احتجاج
اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باوجود دوسرا ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا۔
فنانس بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج ایوان سے واک آؤٹ کیا،مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ فنانس بل کو محض 4 یا 5 تقاریر میں سمیٹنے کی بات ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ اسدعمر کاکہنا تھا کہ معیشت جن مشکلات سے دوچار ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، پرانے قرضوں پر سود کی ادائیگی صرف پچھلے سال 707 ارب روپے قرضے لیکر ادا کی گئی ،ن لیگ کے ارکان اپنا وقت نکال کر شہباز شریف کو معیشت کے بارے میں سمجھائیں ۔
۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فضائیہ ہے ، بھارتی جارحیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان کی افواج نے ہمیشہ ملک کا تحفظ کیا ۔
پائلٹ حسن صدیقی پر قوم کو فخر ہے ،مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی،دنیا مودی کو نہیں جانتی لیکن گجرات کے قصائی کو بخوبی جانتی ہے ،نہتے کشمیریوں پر پیلیٹ گن سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ،پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہاکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں، آصف زرداری اور شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماﺅں کو دفتر خارجہ آنے کی دعوت دیتا ہوں، اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے دوسر ے ضمنی مالیاتی بل کو پیش کیا گیا جس کی شق وار منظوری لی گئی اور ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا ، سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔
Comments are closed.