قومی اسمبلی،انوکھا احتجاج”چلتےاجلاس میں نماز کیلیےجماعت کھڑی کر دی
اسلام آباد (زمینی حقائق ) اپوزیشن ارکان کا پارلیمانی تاریخ کا انوکھا احتجاج ،احتجاجا” سپیکر کے سامنے ایوان میں ہی نماز پڑھنا شروع کر دی۔
قومی اسمبلی میں فیصل واوڈا کے بیان کیخلاف قرارداد مذمت پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں منعقد ہوا تو جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی اسد محمود کی جانب سے وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے متنازعہ بیان پر قرارداد مذمت پیش کرنے کی کوشش کی۔
اسد محمود کا کہنا تھا کہ کل سے قرار داد لانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن پیش نہیں کرنے دے رہے۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایسے قرارداد لانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سیکرٹریٹ میں قرارداد داخل کرائیں ،اسطرح قرردار پیش کرنے کی اجازت نہیں دوں گا ۔
قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر جے یو آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر ڈائس کے آگے اسد محمود کی امامت میں باجماعت نماز پڑھنی شروع کر دی، باجماعت نماز میں ن لیگ کے احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر بھی موجود تھے جس پر سپیکر کو نماز کاو قفہ لینا پڑا۔
وقفے کے بعد سپیکر نے کہاکہ قراداد کا نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہو گیا ہے جس پر قومی اسمبلی آٹھ روز میں قانونی جائزہ لے گی تاہم اپوزیشن کا مطالبہ برقرار رہا، اپوزیشن کی جانب سے ضمنی بجٹ اور قرارداد کے معاملے پر واک آوٹ کر دیا گیا جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ضمنی بل کی بھی منظوری دیدی گئی۔
Comments are closed.