کشیدگی میں کمی ہوہی، ہائی کمشنر کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ،وزیر خارجہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیےامریکہ اور دیگر دوست ممالک نے کردار ادا کیا ۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کمی مثبت پیش پیش رفت ہے،ہم نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ دو روز میں ہمارا ہائی کمشنر نئی دلی روانہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وفد کرتار پور راہداری پر مذاکرات کیلئے نئی دلی جائے گا، ہم نے اس راہداری کو مکمل کرنا ہے۔وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ڈپلومیسی نے کام دکھایا ،امریکا کے علاوہ چین، روس، ترکی، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، اردن اور دیگر کئی ممالک کے رہنماوں نے بھی کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن ہر منگل کو بھارت سے رابطہ کریں گے۔
اس سے قبل پاک چین اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی خواہشات کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔پلوامہ حملے کے بعد وزیر اعظم نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے خارجہ پالیسی کو تعمیری انداز میں آگے بڑھایا۔
تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں کے مطابق چلا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد بھی چین نے مثبت کردار ادا کیا۔چین نے دونوں ممالک پر بات چیت اور مزاکرات پر زور دیا۔
Comments are closed.