اسلام آباد انتظامیہ نےکالعدم تنظیموں کے مدارس،مساجد کا کنٹرول سنبھال لیا،
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد انتطامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد ومدارس کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق اس عمل کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا۔
تحویل میں لیے گئے مساجد ومدارس میں مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیاالقرآن اور مساجد میں مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےیہ تمام مساجد ومدارس اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں، محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کردیے۔
مولانا یاسین کو مسجد قبا سے ہٹا کر مولانا عبدالحفیظ کو خطیب مقرر کردیا گیا،مدنی مسجد سے مولانا اظہرعباسی کو ہٹاکر مولانا عمرفاروق کو خطیب مقرر کردیا گیا۔
مسجد علی اصغر سے خطیب یارمحمد کو ہٹاکر قاری محمد صدیق کو مقرر کردیا گیا۔ان مساجد ومدارس کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.