افغان وفد کی چئیرمین ہلال احمر ابرارالحق سے ملاقات

53 / 100

اسلام آباد(وقار فانی) افغانستان ریڈ کریسنٹ کے  پانچ  رکنی وفد نے اسلام آباد میں ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا، افغان وفد کی چئیرمین ہلال احمر ابرارالحق سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

افغانستان  وفد میں قائم مقام صدر  افغانستان ریڈ کریسنٹ مولوی مطیع الحق خالص،غلام حبیب حسام،انعام اللہ،عبد الحی،عبد البصیر شامل تھے۔ہلال احمر کی جانب سے وائس چیئرمین آصف باجوہ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز اور افسران موجود تھے۔

افغانستان ریڈ کریسنٹ کے قائم مقام صدر مولوی مطیع الحق خالص نے افغانستان میں ادارہ کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیل سے بتایا۔انہوں نے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے امداد اور تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ہلال احمر کے چئیرمین ابرارالحق نے کہا کہ افغانستان  ہمارا نہ صرف  ہمسایہ بلکہ برادر ملک ہے۔افغان عوام کے لئے ہلال احمر  اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہلال احمر پاکستان  نے اپنی بساط کے مطابق انسانیت کی بلا امتیاز،بلا رنگ و نسل خدمت کر رہا ہے۔پاکستانی عوام ہمیشہ افغانستان کیساتھ کھڑے رہے.

ابرار الحق نے کہا کہ تنازعات،خشک سالی،وباء،نقل مکانی اور خوراک کی قلت نے افغان عوام کو سخت متاثر کیا ہے۔موجودہ صورتحال میں بھی افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔دونوں ادارے مل کر افغان عوام کی  امداد و بحالی کے لئے  کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ  ہلال احمر پاکستان  ماہ اکتوبر میں ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے  چھ ہزار خاندانوں کے لئے امدادی فوڈ پیکج طورخم بارڈر کے ذریعے افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

Comments are closed.