حکومت نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی

An employee works on electric pylons at a power station in Greater Noida on the outskirts of New Delhi June 8, 2012. REUTERS/Parivartan Sharma/Files
54 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی جو کہ گزشتہ 10 سال میں بڑی فیول ایڈجسٹمنٹ ہے.

بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، یہ قیمت دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی.

حکومت نے پہلے ہی پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کرنے کے بعد سی این جی بھی کر دی ہےاب ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ پونے 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور یہ اضافہ اسی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسےمہنگی کردی گئی ہے، بجلی اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، صارفین سےاضافہ دسمبرکے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا.

بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا کے مطابق فیصلے کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزارت توانائی کا ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سےمتعلق بیان گیا ہے کہ 22 نومبرکو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی وضاحت کی تھی.

نیپرا میں درخواست ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن کی مد میں تھی، درخواست پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا۔

وزارت توانائی کے مطابق آج کے فیصلےکا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا، نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت کرتا ہے.

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمٹ پر براہ راست اثرپڑتا ہے، آج کےفیصلےکی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

Comments are closed.