امید ہے عمران خان ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعظم سری لنکا

59 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل پر سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکسے نے پریانتھا کی موت کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پر ظالمانہ تشدد دیکھ کر شدید صدمہ ہوا۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میرا دل سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانے والے پریانتھا کے اہلخانہ کے لیے بہت دُکھی ہے۔

مہنداراجا پکسے نے وزیراعظم پاکستان سے کہا کہ امید ہے عمران خان ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعظم سری لنکا نے کہا امید ہے وہ عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

http://

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ایک فیکٹری کا سری لنکن منیجر کو اسی فیکٹری کے ملازمین نے تشددکرکے ہلاک کردیاتھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹنے کے بعد آگ لگادی تھی۔

قتل کے مر تکب مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، وزیراعظم عمران خان نے ردعمل میں تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کرنے والے پولیس نے انکشاف کیاہے کہ فیکٹری منیجر نے مشتعل افراد سے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود اسے قتل کر دیا گیا۔

Comments are closed.